تلنگانہ کے صحافیوں کیلئے کانگریس نے کئے یہ اعلانات
حیدرآباد۔ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے حیدرآباد میں اپنی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا جس میں صحافیوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔
انتخابی منشور کے مطابق صحافیوں کے لیے 100 کروڑ سے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا، کافی عرصہ سے زیر التوا صحافیوں کے اراضی کے مسئلے کی یکسوئی کی جائے گی، اہل پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو ضلعی واری سطح پر مکانات کی اراضی دی جائے گی،
فوت ہونے والے جرنلسٹوں کے ارکان خاندان کو پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ریٹائرڈ ہونے والے صحافیوں کے لیے وظیفہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ اسکیم اور
ان کے خاندان کے معیاری علاج کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔