تلنگانہ

گوشہ محل اسٹیڈیم میں عٹمانیہ ہاسپٹل کی تعمیر – جنوری کے اواخر تک چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاریہ ماہ کے اواخرتک عصری سہولیات کے ساتھ عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے تمام انتظامات کریں

 

۔انہوں نے حیدرآبادمیں ان انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں سے گوشہ محل میں اراضی کے بارے میں تفصیلات طلب کیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اراضی کو منتقل کرنے کے کام کرے جو مختلف محکمہ جات کے تحت ہے۔حکام نے چیف منسٹر کونئے اسپتال کی عمارت کے ڈیزائن سے واقف کروایا

 

اور آسان نقشے بھی دکھائے۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ روڈنٹ ورک کی ترقی،پارکنگ کی سہولیات،مردہ خانہ اوراسپتال کے احاطہ میں دیگرانفراسٹرکچر جیسی مستقبل کی ضرورت کو پیش نظررکھتے ہوئے اسپتال کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button