جنرل نیوز

ایس آئی او بھینسہ یونٹ کی جانب سے کیریئر گائڈنس پروگرام کا انعقاد

طلباء و طالبات سے شرکت کی درخواست:ایس آئی او صدر کا صحافتی بیان

بھینسہ16/جون( نامہ نگار محمد مشرف ) تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے شاہ کلید ہوتی ہے – جس قوم نے تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنایا اس نے ترقی کی راہوں میں طویل سفر کیا -تعلیم کے زریعہ ایک صالح سماج کی تشکیل میں مدد ملتی ہے – اس بات کو محسوس کرتے ہوئے ایس آئی او تلنگانہ کی جانب سے ریاست بھر میں پندرہ روزہ مہم ” تعلیم سے ترقی” منائی جارہی ہے  جس میں طلباء و نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کو لیکر شعور بیدار کیا جارہا ہے.

 

 

اسی کڑی کے طور پر ایس آئی او بھینسہ یونٹ کی جانب سے بھینسہ سطح پر ایک کیریئر گائڈنس پروگرام بروز اتوار / 18 جون بمقام رینبو ہائی اسکول میں منعقد ہونے جارہا ہے – جس کو جناب عمران فاروقی صاحب (اسٹنٹ ڈائریکٹر شاہین گروپس، نظام آباد) مخاطب کریں گے – ان خیالات کا اظہار برادر ادیب احمد یونٹ صدرایس آئی او بھینسہ نے ایک پریس نوٹ کے زریعہ کیا – یہ پروگرام جماعت دہم تا ڈگری کے طلباء و طالبات کیلئے رکھا گیا ہے – جس میں طلباء کو ان کی پسندیدہ تعلیمی راہو کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائے گی ۔

 

 

دہم، اور انٹر میڈیٹ کے بعد طلباء کے لیے کونسے مواقع موجود ہیں – کونسے کورسس آج کے دور میں اہمیت کے حامل ہیں ان تمام باتوں کو تفصیل کے ساتھ روشناس کیا جائے گا – تمام طلباء و اولیاء طلباء و اسکول انتظامیہ سے برادر ادیب احمد نے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس پروگرام میں روانہ فرما کر پروگرام کو کامیاب بنائیں اس موقع پر اس لکچر کے پوسٹر کی رسم اجرائی کی گئی جسمیں یونٹ سکریٹری برادر برکت علی،سید سرفراز رکن جماعت اسلامی و مجاہید احمد سابقہ یونٹ صدر ایس آئی او بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button