تلنگانہ

کورونا کو پھیلنے سے روکا جائے ، مرکزی سکریٹری کا تلنگانہ حکومت کو مکتوب 

کوویڈ کو پھیلنے سے روکنے تلنگانہ حکومت اقدامات کریں 

 مرکزی سکریٹری کا محکمہ صحت تلنگانہ سکریٹری کو مکتوب 

نظام آباد:6/ اگست (اُردو لیکس)مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت تلنگانہ سے خواہش کی کہ وہ ریاست میں کوویڈ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے اس خصوص میں ایک مکتوب محکمہ صحت تلنگانہ کے سکریٹری سید علی مرتضیٰ رضوی کو روانہ کیا ہے۔ سکریٹری نے خواہش کی ہے کہ وہ پانچ نکات پر عمل کریں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ان نکات میں ٹسٹ، ٹرائیک، ٹریٹ اور ٹیکہ اندازی کے ساتھ ساتھ کوویڈ کے اصولوں پر عمل کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کوویڈ کی جانچ میں کمی ہوئی اور چار اضلاع میں کوویڈ کے معاملات میں اضافہ ہواہے۔ مرکز نے ریاست سے خواہش کی کہ وہ آئندہ ماہ کی 30 تک جانچ اور ٹیکہ اندازی میں جانچ کریں یہ اضافہ امروت مہا اتسو کے تحت کیا جائے۔ مرکز نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد، رنگاریڈی، ہنمنکنڈہ، میڈچل، ملکاجگری میں کوویڈ کے معاملات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے علاوہ ملگ بھدراری، کتہ گوڑم، کھمم، بھوپالا پلی، نارائن پیٹ، سوریا پیٹ، جگتیال، ونرپتی، جوگولا مباگدوال، ملکاجگری، حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع میں کوویڈ جانچ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button