جنرل نیوز

اے جیون ریڈی سے حلقہ اسمبلی آرمور کے قائدین کی ملاقات اور تہنیت 

اے جیون ریڈی سے حلقہ اسمبلی آرمور کے قائدین کی ملاقات اور تہنیت

نظام آباد:6/ اگست (اُردو لیکس)رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی کمیٹی چیرمین اے جیون ریڈی سے آج ان کی قیام گاہ واقع بنجارہ ہلز پر جمعیت اہلحدیث اور ٹی آرایس پارٹی کے سینئر قائدین سمیر احمد حرکیاتی قائد ٹی آرایس کی قیادت میں اے جیون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ اے جیون ریڈی پر گذشتہ دنوں قاتلانہ حملہ کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے سمیر احمد و دیگر قائدین نے کہا کہ اے جیون ریڈی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر بعض عناصر کی جانب سے ایک عوامی قائد کو قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ سمیر احمد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی آرمور کی عوام کیلئے اے جیون ریڈی نے بلالحاظ مذہب و ملت مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو عمل میں لاتے ہوئے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ اس موقع پر عثمان حضرمی قائد ٹی آرایس و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button