مبارکباد

حافظ محمد منور علی عرف عبداللہ کی گل پوشی و شال پوشی، والدِ محترم اور اساتذۂ کرام کی بھی تہنیت

حافظ محمد منور علی عرف عبداللہ کی گل پوشی و شال پوشی، والدِ محترم اور اساتذۂ کرام کی بھی تہنیت

 

الحمدللہ! اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے جناب محمد عنایت علی عرف شکیل صاحب کے فرزندِ ارجمند اور سینئر جرنلسٹ شیخ رفیع الدین آصف کے بھانجے، محمد منور علی عرف عبداللہ نے حفظِ قرآنِ کریم کی عظیم سعادت حاصل کرتے ہوئے تکمیلِ حفظ کا مبارک مرحلہ مکمل کرلیا۔

 

اس پُرمسرت موقع پر مدرسہ الماہاد الدینی العربی، شاہ علی بنڈہ، حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حافظِ قرآن محمد منور علی عرف عبداللہ کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ ان کے والدِ محترم جناب محمد عنایت علی عرف شکیل صاحب کی بھی گل پوشی اور شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی۔

 

اسی تقریب میں مدرسے کے اساتذۂ کرام کی بھی گل پوشی اور شال پوشی کی گئی اور قرآنِ مجید کی تعلیم و تربیت میں ان کی محنت، خلوص اور رہنمائی کو سراہا گیا۔ اساتذۂ کرام کی محنت اور سرپرستی یقیناً اس عظیم دینی کامیابی میں قابلِ قدر اہمیت رکھتی ہے۔

 

اس مبارک موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد منور علی عرف عبداللہ کو قرآنِ کریم پر عمل کرنے والا، نیک سیرت اور صالح انسان بنائے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔

 

اس موقع پر مرحوم دادا جناب محمد ایوب علی صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ نیز مرحوم نانا جناب شیخ آمین الدین صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

 

شیخ رفیع الدین آصف نے اپنے بھانجے حافظ محمد منور علی عرف عبداللہ کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سعادت کو قبول فرمائے اور انہیں قرآنِ مجید کا سچا پیروکار بناکر دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button