تلنگانہ

شادی سے ایک دن قبل دلہے کی موت۔ ضلع عادل آباد میں افسوسناک واقعہ

عادل آباد: شادی سے ایک دن ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع عادل آباد کے اونٹورمیں پیش آیا۔ 34 سالہ ستیہ نارائن چاری کی شادی ضلع جگتیال میٹ پلی کی لڑکی سے جمعہ کو مقرر تھی۔ کل رات دیرگئے تک وہ شادی کی تقریب میں حصہ لے رہا تھا کہ اچانک غش کھا کر گرپڑا اسے علاج کیلئے اوٹنورہاسپٹل لے جایا گیا جہاں سے اسے عادل آباد ریمس منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ ہونے والے دلہے کی موت سے دلہا اوردلہن دونوں کے گھروالوں پرسکتہ طاری ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button