تلنگانہ

بخار سے اموات پر گاؤں کو شنی لگ جانے کا شبہ۔جگتیال ضلع میں توہم پرستی کا واقعہ

جگتیال: ریاست تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں توہم پرستی کا واقعہ پیش آیا۔ راموجی پیٹ موضع میں میں بخار اور ڈینگو کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کو سنی لگ گئی ہےاور انھوں نے خصوصی پوجا کی۔ واضح رہے کہ 10 دن  میں گاؤں میں تین  نوجوانوں اور چار  بچوں کی بخار سے موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ اموات کے بعد بھی سرکاری حکام نے گاؤں کا دورہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس شبہ میں پوجا کر رہے ہیں کہ شنی نے گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور پوجا کے ذریعے انھیں راحت ملےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button