تلنگانہ

الحاج حافظ محمد فیاض علی کی قیادت میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے 53 رکنی قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی

حیدرآباد:المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 53 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تمام حجاج کرام کو تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی ہے جس سے تمام حجاج کرام کافی خوش ہیں 26 ستمبر 17 اکتوبر اور 12 نومبر کو اگلے قافلہ روانہ ہونگے ۔ تمام حجاج کرام کو کسوا کعبہ کی بھی زیارت کروائی گئی ۔حجاج کرام کا تعلق حیدرآباد سکندر آباد تانڈور کرنول نظام آباد جڑچرلہ و دیگر مقامات سے تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button