لڑکیوں کے ساتھ فحش کلامی کرنے والے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ _ پولیس اسٹیشن میں شکایت
نواب ابرار کی رپورٹ
حیدرآباد کے علاقے عنبر پیٹ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے چھٹی جماعت کی طالبات کے ساتھ فحش کلامی کرنے والے ٹیچر کے خلاف طالبات کے سر پرست اور والدین پولیس سے رجوع ہوئے ہیں اور مطالبہ کیا کہ وینٹکیش نامی ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی کی سخت جائے۔ والدین اور سر پرستوں نے آج اسکول پہونچ کر بھی احتجاج کیا اور بعد ازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے
ایک خاتون نے اس واقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چھٹویں جماعت کی لڑکیوں کے ساتھ اسکول ٹیچر غلط حرکت کررہا ہے جس سے لڑکیاں اسکول جانے سے ڈر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکول میں اس مسلہ پر بات کرنے تمام سرپرست جب یہاں پہنچے تو اسکول کے دیگر اساتذہ نے لنچ کے بعد ملاقات کے لئے آنے کا مشورہ دیا۔اور جب لنچ کے بعد اسکول پہنچے تو ٹیچر کو بھگا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیچر کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو اسکول سے لڑکیاں تعلیم ترک کرنے بھی تیار ہے