تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کرکٹر محمد سراج کی ملاقات

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سراج نے ملاقات کی۔ کرکٹر سراج نے آج چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے سراج کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ ریونت ریڈی نے کرکٹر کو شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی۔اس موقع پر سی ایم ریونت ریڈی نے سراج کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔ اس پروگرام میں چیف منسٹر کے ساتھ وزیر کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، وزیر پونگولیٹی سرینواس، کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button