تلنگانہ کے عازمین حج کا منگل 29 اپریل سے سعادت حج کے لئے روانگی کا عمل شروع

حیدر آباد _ تلنگانہ کے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شمس آباد ائر پورٹ سے عازمین کی پہلی فلائٹ 29 اپریل کی شب 2:40 بجے روانہ ہوگی۔ دوسری فلائٹ 30 اپریل کی شب 3:55 بجے روانہ ہوگی
۔ پہلی تا ساتویں فلائٹ سے عازمین حیدر آباد سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ بقیہ فلائٹس کے عازمین کی حیدر آباد سے جدہ روانگی عمل میں آئے گی۔ حیدر آباد کے منتخب عازمین حج روانگی سے 24 گھنٹے پہلے حج ہاوز میں ر پورٹنگ کریں گے
جبکہ تلنگانہ کے اضلاع اور دیگر ریاستوں کے عازمین حج کو روانگی سے 48 گھنٹے پہلے حج ہاوز میں رپورٹنگ کرنی ہوگی ۔ حیدر آباد امبار کیشن پوائٹ سے تقریبا 12 ہزار عازمین حج سفر مقدس کیلئے روانہ ہوں گے ان میں تلنگانہ کے 8872 اور پڑوی ریاست آندھرا پردیش کے 1200 عازمین حج شامل ہیں۔ جبکہ دیگر ریاستوں کے بھی عازمین کی یہیں سے روانگی عمل میں آئے گی ۔
حج ہاوز میں ان کے قیام کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف محکمہ جات کے تال میل کے ذریعہ یہ انتظامات کئے جائیں گے۔ فریشنگ ، کیٹرنگ اور عازمین حج کو ایر پورٹ تک منتقل کرنے کے لئے والو د بیسوں کے علاوہ نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین حج کے لئے ہر سال کی طرح پرنس اسری ہاسپٹل کی جانب سے ہیلت چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے
صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی مولا تاسید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی سے روانہ ہو نیوالے تمام عازمین حج اپنے فلائٹس کی ترتیب میں تبدیلی نہ کرے۔ سعودی عرب اور سنٹرل حج کمیٹی کے مشترکہ منصوبہ کے تحت فلائٹس کے شیڈول کی مطابق ہی عازمین حج کو ائیر پورٹ بلڈنگ رہائشی ٹرانسپورٹ اور منی میں خیمہ اور مزید سہولیات فلائٹس کے شیڈول اور کو نمبر سے جوڑا گیا ہے۔
اگر کوئی عازم حج اپنی فلائٹس شیڈول تبدیل کراتا ہے تو اس عازم حج کو دشواریوں کا سامنا ہوگا۔ اس ضمن میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی تمام عازمین حج کو کسی بھی قسم کی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ لہذا اپنی فلائٹس شیڈول کو تبدیل نہ کرے