تلنگانہ

تلنگانہ میں ڈرائیونگ فیس ؛ لرنر لائسنس ؛ آر سی فیس میں اضافہ

تلنگانہ حکومت نے ریاست میں مختلف قسم کی ٹرانسپورٹ خدمات کے چارجس میں اضافہ کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کی ہیں۔

 

فینانس پر گاڑیاں خریدنے والوں کے لئے ہائپوتھیکیشن فیس کو 2,135 روپے سے بڑھا کر 3,135 روپے کر دیا گیا ہے

 

۔ لرنرز لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کی فیس 335 روپے سے بڑھا کر 440 روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹو وہیلر اور کار کے لرنرز لائسنس کی فیس 450 روپے سے بڑھا کر 585 روپے کر دی گئی ہے۔ پہلے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے 1,035 روپے لیے جا رہے تھے

 

، اب یہ فیس بڑھا کر 1,135 روپے کر دی گئی ہے۔گاڑی کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر آف اونرشپ) فیس 935 روپے سے بڑھا کر 1,805 روپے کر دی گئی ہے۔ آٹو رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کی فیس کو 800 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ہے

 

۔گاڑیوں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (RC) کی مدت اور نیشنل پرمٹ کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button