تلنگانہ

بیوی کی آنکھوں کے سامنے سڑک پر شوہر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ نظام آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 6 دسمبر ( اردولیکس) بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی اور شوہر کو بچانے کے لئے بیوی نے سی پی آر ( کارڈیو پلمنری ریساسیٹیشن) بھی کیا لیکن اس کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگئیں۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سریکنڈہ منڈل کے گرنی چوراہے پر  پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ریکولا پلی گاوں سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ ساگر جو پیشہ سے ٹیکسی ڈرائیور تھا اس  کی بیوی آشاورکر کے طورپر کام کرتی تھی۔پیر کی شام سری کونڈا پبلک ہیلت سنٹر(پی ایچ سی)میں ہوئے اجلاس میں شرکت کے بعد وہ اپنی بیوی کو بائیک پر واپس لارہا تھا کہ گرنی چوراہے کے قریب اس نے بیوی کو اپنی بائیک سے اتارا اور بائیک کو قریبی پٹرول پمپ لے جارہا تھاکہ اچانک غش کھاکر بائیک پر سے گرپڑا۔اس کی بیوی نے اس کو دل کا دورہ پڑنے پر سی پی آر کرتے ہوئے اس کے سینہ کو ہاتھوں سے زورزورسے دبایا تاکہ اس کے دل کی دھڑکن بحال ہوسکے۔اس کو بعد ازاں 108ایمبولنس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔  آنکھوں کے سامنے شوہر کی اچانک موت پر بیوی پر سکتہ طاری ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button