تلنگانہ

دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹڈ کے پروموٹر وینکٹ رامی ریڈی گرفتار

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس ) دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹڈ (ڈی سی ایچ ایل) کے سابق چیئرمین اور پروموٹر ٹی وینکٹ رامی ریڈی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ  کی صبح  منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔

 

ای ڈی نے ڈی سی ایچ ایل کے سابق ڈائریکٹر کے آئیر اور آڈیٹر مانی اومن کو بھی گرفتار کیا۔ جانچ ایجنسی کے مطابق ریڈی اور دیگر نے فرضی دستاویزات پیش کرکے بعض بینکوں کو دھوکہ دیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے وینکٹ رام ریڈی کو گرفتار کرنے سے پہلے منگل کو  دیگر دو افراد سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

 

سی بی آئی نے دکن کرانیکل کے سابق چیرمین وینکٹ رامی ریڈی کے خلاف ماضی میں قرض چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔ ای ڈی نے سی بی آئی کے معاملات کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی جانچ کی۔ اس نے حیدرآباد، دہلی اور بنگلور میں دکن کرانیکل کی 14 جائیدادیں اٹاچ کی ہیں۔ دکن کرانیکل کے خلاف بینک فراڈ کیس میں چھ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس سے قبل ای ڈی نے 386 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ ہ

 

وینکٹ رامی ریڈی  پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف بینکوں سے  8800 کروڑ کا قرضہ لیا ۔ سی بی آئی نے ان الزامات پر مقدمہ درج کیا کہ انھوں نے یہ قرض ادا نہیں کیا۔ اس معاملے کی بنیاد پر ای ڈی حکام نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button