تلنگانہ

تلنگانہ میں برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان _ شرحوں میں نظر ثانی کرنے ڈسکامس کی تجویز

حیدرآباد: تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشنز (Discoms) نے ریاست میں برقی کے چارجز پر نظر ثانی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ رواں مالی سال (2024-25) کے لیے سالانہ آمدنی کی ضرورت کی رپورٹ چہارشنبہ کی رات اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کونسل (ERC) کو پیش کی گئی۔ تینوں زمروں میں چارجز پر نظر ثانی کی تجویز ہے۔ اگر یہ ای آر سی سے منظور ہو جاتے ہیں،

 

تو ڈسکام کا اندازہ ہے کہ انہیں خسارے کو پورا کرنے کے لئے 1,200 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ ای آر سی ریاست میں کم از کم تین مقامات پر عوام کی موجودگی میں ان تجاویز پر عوامی سماعت کرنے کے بعد حتمی فیصلہ دے گی۔ اس کے بعد چارجز پر نظرثانی عمل میں آئے گی

 

۔ اس پورے عمل میں 90 دن لگتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 300 یونٹ سے زائد برقی استعمال کرنے والے صارفین سے فی کلوواٹ 40 روپے سرچارج وصول کرنے کی تجویز ہے فی الحال فی کلوواٹ پر 10 روپے سرچارج وصول کئے جارہے ہیں۔ جو نظرثانی کے بعد 50 روپے تک ہوجائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button