نیشنل

سلمان خان کے والد کو برقعہ پوش خاتون کی دھمکی

ممبئی ۔ مشہور بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو برقعہ پوش خاتون کی جانب سے دھمکی دیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق سلیم خان صبح اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ایک برقعہ پوش خاتون ان کے پاس پہنچی اور اس نے انھیں لارنس بشنوئی کو طلب کرنے کی دھمکی دی۔ نیشنل میڈیا پر یہ خبر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ یہ خاتون برقعہ پہنے ہوئے تھی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں باندرہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button