تلنگانہ
بریکنگ نیوز ۔ تلنگانہ میں بھاری انکاؤنٹر 6 ماوسٹ ہلاک 2 ملازمین پولیس زخمی
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں آج ہوئے انکاونٹر میں 6 ماونواز مارے گئے۔ کرکا گوڑم منڈل کے رگھو ناتھ پالم میں پولیس اور ماوسٹوں کے درمیان فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔
فوری ملی جانکاری کے مطابق انکاونٹر میں 6 ماوسٹ ہلاک ہوگئے جبکہ دو ملازمین پولیس بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ماوسٹ ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں گشت کررہے ہیں اور پولیس متحرک ہوگئی، اسی دوران ماو نوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ مرنے والے ماونوازوں کا لچنا دلم سے تعلق بتایا گیا ہے معلوم ہوا کہ ان میں
تلنگانہ کا ماونوازوں کا ایک اہم لیڈر بھی شامل ہے۔ زخمی ملازمین پولیس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔