نظام آباد میں سرکاری مدارس کے اساتذہ کرام کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت ) ورکشاپ کا گورنمنٹ گیری راج کالج میں کامیاب انعقاد
ڈاکٹر مصباح النظر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد السمیع صدیقی ، ڈاکٹر جمیل احمد نے مختلف عنوانات پر دی عملی تربیت
نظام آباد 4/ ستمبر (اردو لیکس) دور جدید کی عصری ٹکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( مصنوعی ذہانت) کے عنوان پر سرکاری مدارس میں برسر خدمت اساتذہ کے لئے ایک ورکشاپ کا سنٹر فار پروفیشنل ڈیویلپمنٹ آف اردو میڈیم ٹیچرس (CPDUMT) مولانا آزاد نیشنل اردو یونورسٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام آج گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج کے آٹوڈرییم میں کامیاب انعقاد عمل آیا اس ورکشاپ کی صدارت ناہیدہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر صدر شعبہ اردو گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر پی رام موہن ریڈی پرنسپل گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد مہمانان اعزازی، ڈاکٹر محمد عبد الرفیق وائس پرنسپل گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد
و فیکلٹیز محمد عبد السمیع صدیقی ڈائریکٹر (CPDUMT ) مانو حیدرآباد ، ڈاکٹر مصباح النظر اسسٹنٹ پروفیسر( CPDUMT) ڈاکٹر جمیل احمد اسسٹنٹ( CSIT) نے شرکت کی ڈاکٹر محمد مبین الدین اسسٹنٹ پروفیسر صدر شعبہ تاریخ گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیئے
گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد میں زیر طالبات سعیدہ ادیبہ فردوس ، ناز فاطمہ ، عائشہ فاطمہ ، سمرین بیگم اور محمد عبد الرحمن نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کئے ڈاکٹر ناہید بیگم نے اس ورکشاپ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی انہوں کہا کہ عصر حاضر میں ٹکنالوجی کا تمام شعبوں میں معاون و مددگار ثابت ہورہی ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) بھی اس کا اہم حصہ ہے اساتذہ کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت کے ذریعہ مختلف مضامین کے مواد اور اس کے عبور کو مزید آسان اور سہولت حاصل ہوگی ناہیدہ بیگم نے مانو یونورسٹی حیدرآباد کی جانب سے ضلع نظام آباد کے اساتذہ کے لئے ورکشاپ کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا بعد ازاں ڈاکٹر مصباح النظر اسسٹنٹ پروفیسر نے AI in education, پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد السمیع صدیقی Meta AI and Gamma ڈاکٹر جمیل احمد نے Alfor videos اورAlfor Evaluation کے عنوانات پر اساتذہ کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلی طور پر دو سیشنس میں عملی طور پر تربیت فراہم کی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی ٹیکنیکس سے واقف کروایا
ورکشاپ میں متحدہ ضلع نظام آباد و کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں اساتذہ کرام میں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی پروفیسر تبسم شاہین صدر شعبہ معاشات گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد نے مہمان فیکلٹیز و اساتذہ کرام سے اظہار تشکر کیا