ایجوکیشن

نظام آباد ضلع کے سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مختلف فنی کورسس میں مفت داخلے۔14/ جون تک توسیع

نظام آباد:11/ جون (اردو لیکس) گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) (بوائز) پرنسپل نظام آبادکنونیر ایم کو ٹ ریڈی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئی ٹی آئی میں سال 2024 کے مفت داخلوں کی تاریخ 14/ جون تک توسیع کی گئی۔ ضلع نظام آباد میں پانچ (5) سرکاری آئی ٹی آئی میں 1028 نشستیں اور تین (3) خانگی آئی ٹی آئی میں 488 نشستیں ہیں

 

۔ 14 سال سے زائد عمر کے امیدوار اہل ہیں عمر کی کوئی حد نہیں، درخواست دینے کے لیے امیدوار ویب سائٹ: iti.telangana.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اسنادات اسکین کرکے اپ لوڈ کیا جائے اور مذکورہ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرکے آئی ٹی آئی اور کورس پیش کرنے والے ویب آپشنز کو ترتیب دیا جائے

 

۔ انہوں نے کہا کہ نشستیں میرٹ، ریزرویشن کے اصول اور ویب آپشنز کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید آئی ٹی آئیز اور کورسز کو سیٹ حاصل کرنے کے لیے ویب آپشن دیے جائیں۔جو امیدوار درخواست دے رہے ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ایس ایس سی میمو کے مطابق ان کا نام اور تاریخ پیدائش آدھار کارڈ میں ہے

 

اور درخواست جمع کرائیں۔ درخواست کے وقت استعمال شدہ موبائل (سیل) نمبر اور ITI کورس کی تکمیل تک ای میل کو تبدیل نہ کیا جائے، اگر بھول گئے تو سیٹ منسوخ کر دی جائے گی۔مزید تفصیلات کے لیے سیل: 9948195654، 9490057403 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button