انٹر نیشنل

سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل گیمز طلاق میں اضافے کا اہم سبب، سعودی عرب خانگی امورکے ماہرعبیرالسعد کا تاثر

ریاض ۔ کے این واصف

عمومی طور پر مسلم معاشرے میں روز بروز طلاق کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہاہے اور سعودی عرب میں اس کی شرح کچھ زیادہ ہی ہے۔ طلاق کے واقعات میں اضافہ کئی وجوہات ہیں، ان وجوہات کی فہرست میں سوشیل میڈیا کا ایک نیا اضافہ ہے۔

سعودی عرب میں خانگی امورکے ماہرعبیرالسعد کا کہنا ہے کہ’ معاشرے میں طلاق اور خلع میں اضافے کے اہم اسباب میں سوشل میڈیا اورالیکٹرانک گیمز شامل ہیں‘۔

عاجل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ’ معاشرے میں خانگی مسائل برھتے جارہے ہیں جس سے خاندانوں تباہی کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔

’عام طورپریہ دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی جوڑے میں طلاق کا سبب ابتدا میں بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ اگراسے شروع میں اسے ختم کردیا جائے تو نوبت خاندان کے بکھرنے جانے کی نہیں آتی مگر دیکھا گیا ہے کہ میاں، بیوی اپنی اصلاح کرنے کے بجائے ایکدوسرے کو مورد الزام قراردیتے ہیں۔

عبیرالسعد کا مزید کہنا تھا کہ ’طلاق اورخلع کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے تحقیق کرنے کے بعد اس نتیجے پرپہنچی ہوں کہ اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اورڈیجیٹل گیمز کا عادی ہونا ہے‘۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’بیوی ڈیجیٹل گیم ’پبجی” کی عادی ہوجائے تو وہ گھراور بچوں پرتوجہ دینا چھوڑدیتی ہے جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑے پیدا ہوتے ہین۔ اور طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے‘۔ ’بعض کیسز میں ہمارے سامنے یہ بھی آیا ہے کہ بیوی اپنے شوہرسے اس بات پرخفا ہوتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل گیمز پر زیادہ وقت گزارتا ہے اورگھرپرکوئی توجہ نہیں دیتا جب باربار توجہ دلانے پربھی شوہراپنی ذمہ داریی نبھانے میں کوتاہی کرتا ہے تو نوبت خلع تک پہنچ جاتی ہے‘۔

ماہر خانگی امورکا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں چاہئے کہ ہرمعاملے میں اعتدال اور میانہ روی کو اختیارکریں جہاں گھرکو وقت دینا ہے وہاں کھیل میں اپنا وقت برباد نہ کریں۔ خانگی امور میں ہرایک اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے تو گھروں کوٹوٹنے سے بچایا جاسکتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button