جرائم و حادثات

عادل آباد میں کرایہ داروں کا مکان مالک پرکلہاڑی سے قاتلانہ حملہ

عادل آباد: مکان کے کرایہ کے مسئلہ پرکرایہ داروں کی جانب سے مکان مالک پرقاتلانہ حملہ مستقر عادل آباد میں پیش آیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق فاروق، فیروز اور عثمان جو کہ کرائے سے نسیم نامی شخص کے گھر میں مقیم تھے، انھوں نے شہرکے علاقے ٹاٹی گوڈا کالونی کے مکان کے مالک نسیم پر کرایہ طلب کرنے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔حملہ میں نسیم شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر رمس ہسپتال پہنچایا اور پھر بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ نسیم کے اہل خانہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button