تلنگانہ

حیدرآباد میں قیامت خیز گرمی، جمعہ کو جاریہ سال گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ _ تین دنوں تک گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان

حیدرآبآد _ 3 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں موسم دن بہ دن گرم ہوتا جا رہا ہے ۔جمعہ کو شہر میں قیامت خیز گرمی دیکھی گئی۔ حیدرآباد شہر میں جاریہ موسم  گرما کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اور 2 جون شہر میں سب سے گرم دن کے طور ثابت ہوا

 

حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر کے عہدیداروں نے بتایا کہ شہر میں صبح سے رات تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.0 ڈگری، کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد رہا۔ عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں اگلے تین دنوں تک درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button