551 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی میں 27 اکتوبر بروز پیر بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز

551 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح
کولم پلی میں 27 اکتوبر بروز پیر بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز

نارائن پیٹ: 26 اکتوبر ( پریس نوٹ) 551 واں عرس شریف مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 27 اکتوبر بروز پیر سے عرس شریف کا آغاز ہوگا۔ سید جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ عرس شریف کے موقع پر 27 اکتوبر بروز پیر صبح 11 بجے تا 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگی
۔ کانفرنس کی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔ بین مذہبی کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی مذہبی قائدین کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشواء,سادھو سنت و مشائخین’ علماء شرکت کریں گے۔۔ بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسم پرچم کشائی ( پرچم جلالیہ ) کی تقریب منعقد ہوگی جس میں علماء و مشائخ شرکت کریں گے بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام رہیگا۔ اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
جس میں مہمان خصوصی شان دکن حضرت العلامہ مولانا احمد نقشبندی نظامی کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ 28 اکتوبر بروز منگل بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا۔ جودرگاہ شریف پہنچے گا جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینیؒ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔
اسی روز 2 بجے دوپہر جلسہ برائے خواتین’ بعد نماز عشاء چراغاں و احاطہ درگاہ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 29 اکتوبر بروز چہار شنبہ صبح 8 بجے محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ عرس شریف کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سید فیض پاشاہ حسینی” بابو بھائی’ حفیظ اشرفی’ عبدالمنان ودیگر موجود تھے۔



