تلنگانہ

تلنگانہ میں اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان میں پہلی قسط کی تقسیم ، 2019 افراد کو ایک لاکھ روپے کی امداد

تلنگانہ میں اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان میں پہلی قسط کی تقسیم ، 2019 افراد کو ایک لاکھ روپے کی امداد

 

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر میں بیسمنٹ تک کام مکمل کرنے والے مستحقین کو پہلی قسط کے طور پر ایک لاکھ روپے جاری کرنے کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا۔

 

اس موقع پر وقارآباد، کھمم، رنگا ریڈی، سوریہ پیٹ، محبوب نگر اور سدّی پیٹ اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی مستحقین کو ایک لاکھ روپے مالیت کے چیکس چیف منسٹر کے ہاتھوں دیے گئے۔

 

اس پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، ریونیو و ہاؤسنگ کے وزیر پی سرینواس ریڈی، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

وزیر ھاؤسنگ نے بتایا کہ 2019 مستحقین نے گھروں کی بیسمنٹ تک تعمیر مکمل کی ہے، جنہیں مجموعی طور پر 20 کروڑ 19 لاکھ روپے براہِ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button