تلنگانہ

تلنگانہ میں 24 اپریل سے اسکولوں کو گرمائی تعطیلات

تلنگانہ میں اسکولی طلبہ کے لئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جو 24 اپریل سے شروع ہوں گی اور 11جون کو ختم ہوں گی

 

۔ نئے تعلیمی سال 2025-26ء کا آغاز 12جون سے ہوگا۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ پہلی تا 7ویں جماعت کے طلبہ کے لئے سمیٹو اسسمنٹ۔ II کا اختتام جمعرات کو ہورہا ہے جب کہ 8ویں اور 9ویں جماعتوں کے طلبہ کے سوشیل اسٹڈیز کے امتحانات 17اپریل کو ہوں گے

 

جس کے ساتھ رواں تعلیمی سال کا اختتام ہوگا۔ تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 23 اپریل سے قبل پروگریس رپورٹس جاری کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کردیں

متعلقہ خبریں

Back to top button