تلنگانہ
محبوب نگر ضلع میں دہشت پھیلانے والا تیندوا پکڑا گیا

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ محبوب نگر ضلع مستقر میں سنسنی پھیلانے والا تیندوا بالآخر پکڑا گیا۔ دیوونی گٹہ اور ویرانّاپیٹ علاقوں میں گھومتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے اس تیندوے کی نگرانی محکمہ جنگلات کے عملے نے ڈرونز کی مدد سے کی اس کے بعد حکام کی جانب سے لگائے گئے پنجرے میں تیندوا پھنس گیا۔



