انٹر نیشنل

شہر منورہ میں حجاج کرام کی مصروفیات: زیارتیں اور عزیروں کے لئے شاپنگ

ریاض ۔ کے این واصف

حجاج کرام جو اپنے وطن سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی بڑی تعداد مدینہ منورہ میں موجود ہے جہاں وہ اس شہر پرنور کے مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کررہے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام اپنا بیشتر وقت مسجد نبوی میں گزارنے کے علاوہ مسجد قباء، مسجد قبلتین اورجنگ خندق اور غزہ احد کے مقام پر جاتے ہیں۔

 

حجاج کرام عام طورپر نماز فجر مسجد نبوی الشریف میں ادا کرنے کے بعد شہر کے مختلف مقامات کی زیارت کے لیے روانہ ہوجاتے ہیں۔شہر میں انتظامات کے حوالے سے حجاج کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ مسجد قبا میں دو رکعت نفل ادا کرنے کے بعد حجاج مسجد قبلتین جاتے ہیں جبکہ مسجد قبا کے قریب ہی مسجد جمعہ بھی واقع ہے جہاں ہجرت مدینہ کے بعد جمعہ کی پہلی نماز ادا کی گئی تھی اسی اعتبار سے اس مسجد کا نام مسجد جمعہ پڑگیا۔

 

مسجد نبوی الشریف سے مسجد قباء تک جانے کے لیے جو راستہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی خوبصورت ہے ۔پیدل جانے والے راستے کے دونوں اطراف خوبصورت اور چھوٹی چھوٹی دکانیں موجود ہیں جہاں اشیائے خورونوش کے علاوہ تحائف کی دکانیں ہیں بھی ہیں جبکہ کھجوروں کی بھی کافی دکانیں موجود ہیں جن سے حجاج تحائف اور کھجوریں خریدتے ہیں تاکہ واپس جا کرعزیزوں میں تحفے کے طورپر دے جاسکیں۔’شہداء احد‘ کے مقام پر حجاج کی بڑی تعداد مختلف اوقات میں موجود رہتی ہے،خندق کے مقام پر بھی حجاج کرام یادگاری تصاویر بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

علاوہ ازیں مسجد نبوی الشریف کے اطراف میں بنے بازاروں میں بھی حجاج خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button