تلنگانہ

جی وجئے لکشمی تلنگانہ ویمنس کمیشن چیرپرسن مقرر – عظمی شاکرہ رکن مقرر

تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ خواتین کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ حکومت نے گدوال وجئے لکشمی کو کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ اسی طرح کمیشن کے اراکین کے طور پر عظمی آشائی شاکرہ ؛ چٹیال شویتا، ششی کلا، سدا لکشمی، رادھا بائی  ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق چیئرپرسن اور اراکین کی مدتِ کار دو سال ہوگی۔ اس سے قبل نریلا شاردا خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، جبکہ ان سے پہلے سنیتا لکشما ریڈی اس عہدے پر فائز تھیں۔

 

خواتین کمیشن خواتین کے حقوق کے تحفظ کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن کا بنیادی مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا، خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی تحقیقات کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

 

اس کے علاوہ کمیشن ریاست میں خواتین سے متعلق مسائل کا جائزہ لے گا، شکایات کی تحقیقات کرے گا اور قانونی مشورے بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button