المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کا حج تربیتی کیمپ – حافظ محمد فیاض علی ‘ مفتی عبدالحمیدفضیل دیگر علمائوں کا خطاب

حیدرآباد 11مئی / المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ پچھلے تین دہوں سے عازمین کی خدمت کرتے آرہے ہیں عازمین کو حج و عمرہ کی سعادت ‘مقام مقدسہ کی زیارت روضہ اقدسۖ پر حاضری خلفیہ راشدین پر سلام بھیجنا عازمین رہنمائی کرتے آرہے ہیں۔ حافظ محمد فیاض علی کے والد محمد یوسف علی مرحوم کی قیادت میںالمیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کی بنیاد ڈالی گئی۔حافظ محمد فیاض علی کی رہنمائی میں اسی کڑی کے تحت آج عازمین حج کا تربیتی کیمپ بنجارہ فنکشن ہال میں منعقد کیاگیا
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل کی جانب سے 46عازمین کا قافلہ جو 18مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے حافظ محمد فیاض علی کی نگرانی میں اور ان کے فرزند فواد علی اور فضیل علی کی رہنمائی میں مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوگا ۔ا اس موقع پر حاجیوں کیلئے ایک تربیت کیمپ منعقد کیاگیا جس میں حاجیوں کو مناسک کے طریقے بتائے گئے ۔ عازمین حج کو بتایاگیا کہ گھر ہی سے سفر حج کی نیت کرلیں ‘ تلبیہ کی کثرت رکھتے ہوئے سفر حج کیلئے روانہ ہوئیں ۔ عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ سنتوں کااہتمام کریں دوران حج کثرت سے دعائوں میں مشغل رہیں
۔ حج کے دوران کچھ مشکلات آتی بھی ہیں تو اس کو برداشت کرتے ہوئے مناسک حج مکمل کریں۔ حج کے ارکان مکمل ہونے کے بعد روضہ رسول ۖ پر حاضر ی دیتے ہوئے آدب کو ملحوظ رکھتے ہوئے حضور ۖکو سلام پیش کرتے ہوئے خلفیہ راشدین کو سلام کا نذرانہ پیش کریں۔ مفتی مولانا عبدالحمید فضیل نے بھی عازمین حج کو مفید مشورہ دیئے ۔ اس موقع پر جاوید فریس الدین ‘ محمد فواد علی ‘ محمد فضیل علی’ باڈی بلڈر محتشم علی اور دیگر موجود تھے ۔



