تلنگانہ

سری سیلم ڈیم کے 10 دروازے کھول دیئے گئے

حیدرآباد ۔ بالائی علاقوں میں ہورہی شدید بارش کی وجہہ سے سری سیلم پراجکٹ کی‌سطح آب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ڈیم کے 10 دروازے کھول کر پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑاجارہا ہے۔

 

اسپل وے کے ذریعہ 3,17,940 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ جورالہ، سنکیسیولا سے 3,42,026 کیوسک سیلاب کا پانی کا بہاودرج کیاجارہا ہے۔ سری سیلم پراجکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح آب 884.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش

 

215.807 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ پانی کا ذخیرہ 212.9197 ٹی ایم سی ہے۔ دروازے کھولنے کی وجہ سے پراجیکٹ کے پاس سیاحوں کی کثیر تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button