تلنگانہ
خلیجی ممالک میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تلنگانہ کے افراد کی بہبود کے لیے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ خلیجی ممالک میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری احکام پیر کی رات جاری کیا۔
مزید برآں، خلیجی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پرواسی پرجاوانی کے نام سے شکایات موصول کی جائیں گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے خلیجی ممالک میں پریشان حال افراد اور مختلف وجوہات کی وجہ سے اموات کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ وزیر پونم پربھاکر نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ان کے بچوں کو رہائشی اسکولوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔