نیشنل

شوہر کا نہانے سے انکار۔ بیوی نے کیا طلاق لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: شادی کے 40 دن بعد ایک دلہن نے نہانے سے انکار پر اپنے دلہے سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کا ہے۔ حال ہی میں راجیش نامی شخص کی شادی ہوئی شادی کے بعد خاتون نے شکایت کی کہ اس کا شوہر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے

 

جس کی وجہ سے اس کے جسم سے بو آتی ہے جو اس کیلئے نا قابل برداشت ہوچکی ہے۔ خاتون کے مطابق شوہر راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا جل کا چھڑکاؤ خود پر کرتا تھا جو اس کے مذہبی عقیدے کے مطابق پاکیزگی کا عمل تھا۔ تاہم شادی کے بعد بیوی کے اصرار پر راجیش 40 دن میں 6 بار نہایا جس پر بیوی برہم ہوگئی اور اس نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ماس شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی اور اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا اور وہ فیملی کورٹ سے رجوع ہوئی۔

 

شوہر نے نہانے کا وعدہ کیا لیکن بیوی جو اپنے مائیکہ چلی گئی وہ اپنے شوہر کے گھر آنے سے انکار کررہی ہے۔ ان دونوں کی کونسلنگ کی گئی اور مزید دو ہفتوں کا وقت دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button