جنرل نیوز

مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد کے اقلیتی قائدین کی تہنیت

نظام آباد 17/ستمبر (اردو لیکس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب صدر و رکن قانون ساز کونسل بی مہیش کمار گوڑ کی گاندھی بھون حیدرآباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ایم اے ماجد خان سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد کی قیادت میں ایک وفد جن میں قابل ذکر مولانا حافظ شیخ حیدر قاسمی امام و خطیب مسجد ظہیر ناظم مدرسہ ضیاء الھدیٰ نظام آباد , مولانا سید عابد قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد ، عبد الرحمٰن صدر عیدگاہ کمپنی قدیم و جدید نظام آباد ،محمد عبدالرفیق نائب صدر ، حافط خالد، محمد فیاض الدین کارگذار صدر سینئر سیٹڑن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد ،مرزا افضل بیگ تیجان جنرل سکریٹری سینئر سیٹڑن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد شامل تھے

 

بی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مقرر کئے جانے و صدر ٹی پی پی سی کا عہدہ کا حلف حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی

 

اس موقع پر مولانا حافظ شیخ حیدر قاسمی نے بی مہیش کمار گوڑ کو شال اڑھائی اور گلدستہ کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی مولانا شیخ حیدر قاسمی نے بی مہیش کمار گوڑ سے خواہش کی کہ وہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کو روبہ عمل لائیں انہوں نے آصف آباد ٹاؤن میں حالیہ عرصے میں پیش آنے فساد کے دوران مسلمانوں کے دوکانات و مکانات کے متاثرین کے لئے ایکس گریشاء کے لئے رقومات منظور کرنے کا اظہار کیا بی مہیش کمار گوڑ نے وفد کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں موثر نمایندگی کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button