تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں سال کے 10 دن ’بیگ لیس ڈے‘

حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو بھاری بستوں سے راحت دیتے ہوئے 2026-27 کے تعلیمی سال میں پہلی سے دسویں جماعت تک 10 ’بیگ لیس ڈیز‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عموماً ہر ماہ کے تیسرے ہفتہ کو یہ دن منایا جائے گا۔

 

ان دنوں طلبہ بغیر کتابوں کے اسکول آئیں گے اور تعلیمی دوروں، سائنس تجربات، کوئز، بال سبھا، مصوری، ڈراموں اور مقامی دستکاروں سے ملاقات جیسی تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ محکمہ نے ستمبر 2026 سے مارچ 2027 تک بعض تاریخیں مقرر کی ہیں، جبکہ دیگر تاریخیں مقامی حالات کے مطابق اسکول طے کرسکیں گے۔

 

پروگرام کی کامیاب عمل آوری کی ذمہ داری عہدیداروں، ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ کو سونپی گئی ہے۔ تعلیمی دوروں میں طلبہ کی سلامتی اور معذور بچوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا طلبہ اور والدین نے خیرمقدم کیا ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button