جنرل نیوز

4ستمبر کو جنگاؤں میں 7واں عظیم الشان جلسۂ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ

4 ستمبر کو جنگاؤں میں 7واں عظیم الشان جلسۂ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ

 

جنگاؤں: مومن یوتھ چیریٹیبل ٹرسٹ، ضلع جنگاؤں کے زیرِ اہتمام 7واں عظیم الشان جلسۂ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ 4 ستمبر 2026ء بروز جمعہ، بعد نمازِ مغرب ایک مینار چوراستہ، گرنی گڈہ، جنگاؤں میں منعقد ہوگا۔ بارش کی صورت میں جلسہ ایک مینار مکہ مسجد، جنگاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔

 

مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع جنگاؤں کے صدر و ایک مینار مکہ مسجد کے صدر محمد جمال شریف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ میں علمائے کرام، نعت خواں اور شعرائے کرام شرکت کریں گے۔

 

جلسہ کے مہمانانِ خصوصی میں عامر علی خان، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست؛ مفتی غوث الدین، ناظم جامعہ عائشہ للبنات، نرسَمپیٹ؛ ڈاکٹر انیس صدیقی، ورنگل؛ قاضی حافظ محمد معین الدین، حیدرآباد؛ اور ڈاکٹر سید مقصود، ورنگل شامل ہیں۔

 

مہمانانِ اعزازی میں مولانا عبدالحفیظ قاسمی، مولانا عبدالرحمن، مولانا شاکر حسین، مولانا ذاکر حسین، مولانا فصیح الاسلام، مفتی انصار، مفتی محمد مصطفیٰ رضا، محمد ادریس، مولانا رشید اور مولانا رضوان نوری شرکت کریں گے۔

 

نعتیہ مشاعرہ میں مہمان شعرائے کرام ٹپیکل جگتیالی، اقبال درد، ناصر واحدی اور وحید گلشن جبکہ میزبان شعرائے کرام ڈاکٹر رحیم رامش، خواجہ مجتہد الدین، محمد سمیر رضا اور انس کلام پیش کریں گے۔ جلسہ کی صدارت محمد مجیب الرحمن، سیکریٹری و کرسپانڈنٹ رحمان بی ایڈ کالج، جنگاؤں کریں گے۔

 

محمد جمال شریف ایڈووکیٹ نے عوام بالخصوص عاشقانِ رسول ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ کے اختتام کے بعد رات 10 بجے ایک مینار مکہ مسجد میں نمازِ عشاء ادا کی جائے گی، جبکہ شرکائے جلسہ کے لیے شب کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 

مومن یوتھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران محمد رافع متین ایڈووکیٹ، محمد علیم، طارق الٰہی، محمد شاہنواز، عبدالمنان رازی اور سلمان پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button