تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 امتحان کا پیپر بھی لیک ہونے کا شبہ _ دیگر امتحان کے پیپرس لیک کرنے والے پراوین کو ملے گروپ 1 میں زائد نشانات

حیدرآباد: 14 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپرس لیک ہونے کے معاملے میں گرفتار ملزم پراوین سے جڑا ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلوم ہوا کہ اس نے گروپ-1 کا امتحان لکھا تھا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ پروین کو گروپ-1 کے پریلمس میں 103 نمبر ملے ہیں۔ جس کے پیش نظر پراوین پر پریلمس امتحان کا پرچہ بھی  لیک کرنے کا شبہ کیا جا رہا ہےا  اس معاملے کے سامنے آنے کے پولیس گروپ 1 کے پرچہ کے لیک ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کرہی ہے ۔

 

اس خصوص میں پولیس اور ٹی ایس پی ایس سی کے اہلکار پروین کے لکھے گئے گروپ 1 پرچے کی جانچ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس کو موصول ہوئے سوالیہ پرچے کے کوڈ کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔ سائبر ماہرین اس سرور کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں جہاں گروپ-1 کے ابتدائی سوالات کے پرچے موصول ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ گروپ 1 پریلمس امتحان میں پراوین نے 150 میں سے 103 نمبر حاصل کئے ہیں  اس معاملے پر بھی جانچ کی جارہی ہے کہ کیا پراوین انتا باصلاحیت ہے؟ جو امتحان میں اتنے نشانات حاصل کرسکے ۔اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

پولس نے پراوین کو اسسٹنٹ انجینئر کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے منعقدہ امتحان کے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں اہم ملزم بنایا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button