تلنگانہ

پیپر لیک معاملہ کے خلاف بی جے وائی ایم کا تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر پر احتجاج _ احتجاجیوں نے کمیشن کا بورڈ توڑ دیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 14 مارچ ( اردولیکس)  بی جے پی کی نوجوان تنظیم بی جے وائی ایم نے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر پر پیپر لیک ہونے کے معاملے پر زبردست احتجاج کیا۔اور برہم بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے کمیشن کے کے دفتر کے مین گیٹ پر چڑھ کر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے بورڈ کو توڑ دیا۔

 

حتجاجیوں نے کہا کہ وہ پیپر لیک معاملہ سے مستحق امیدواروں سے ناانصافی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کا بورڈ توڑ دیااور گیٹ پھلانگ کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حالات کشیدہ ہوتے ہی پولیس نے مظاہرین کو زبردستی وہاں سے ہٹادیا۔احتجاجیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی طلبہ ملازمت کیلئے برسوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم پیپر کے لیک ہونے کے نتیجہ میں ان سے دھوکہ ہوا ہے اور، ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں شبہ ظاہر کیا کہ گروپ ون اور دوسرے مسابقتی امتحانات کے پیپر بھی لیک ہو ئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کمیشن نے امتحانی پرچوں کو محفوظ کیوں نہیں رکھا۔ انہوں نے برسرخدمت جج سے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button