Uncategorized

ایک منٹ کی تاخیر پر بھی امتحان گاہ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا _ تلنگانہ میں چہارشنبہ سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات

حیدرآباد_ 14 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کل چہارشنبہ سے صبح 9 بجے سے شروع ہوں گے ایک منٹ کی بھی تاخیر پر امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دئ جائے گی۔ قواعد کے مطابق طلباء کو صبح 8.00 سے 8.45 بجے تک امتحان گاہ میں داخلہ کی اجازت ہے۔ صبح 8.45 سے 9 بجے تک OMR شیٹ کی تکمیل کرنا ہوگا۔ سوالات کا پرچہ ٹھیک صبح 9 بجے دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایک منٹ کی تاخیر سے بھی امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات چہارشنبہ 15 مارچ  سے شروع ہوں گے اور 4 اپریل تک جاری رہیں گے۔ جنرل کورسس کے طلباء کے امتحانات اس مہینے کی 29 تاریخ کو ختم ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2021 اور 2022 میں امتحانات 70 فیصد نصاب کے ساتھ لیے گئے تھے… دو سال کے بعد پہلے کی طرح 100 فیصد نصاب کے ساتھ امتحانات ہوں گے۔ سال حال جملہ 9,47,699 طلباء و طالبات انٹر میڈیٹ جنرل اور ووکیشنل کورسس کے لئے امتحانات میں شرکت کریں گے۔

 

وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ بغیر کسی تناؤ اور خوف کے سکون سے امتحانات لکھیں اور کامیاب ہوں۔ محکمہ تعلیم کے سکریٹری واکٹی کرونا نے انٹر بورڈ سکریٹری نوین متل کے ساتھ پیر کو انٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا۔ امتحانی مراکز پر ضروری پینے کا پانی اور او آر ایس پیکٹ فراہم کرانے کا حکم دیا گیا۔ آر ٹی سی عہدیداروں کو خصوصی بسیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بچے وقت پر مراکز پہنچ سکیں۔

کنٹرول روم: 040-24601010، 246550275

متعلقہ خبریں

Back to top button