جرائم و حادثات

دہلی کے تہاڑ جیل میں دو گینگسٹرس کے درمیان تصادم، ایک کی موت

نئی دہلی _ 2 مئی ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں منگل کی صبح دو گینگسٹرس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کی جان چلی گئی ۔ دہلی کی روہنی کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا ملزم  گینگسٹر تلو تاجپوریا عرف سنین مین کو   یوگیش نامی ایک اور قیدی نے حملہ کرکے مار ڈالا۔

 

گینگسٹر یوگیش اور اس کے ساتھیوں نے گینگسٹر تاجپوریا پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔  جیل حکام اور پولیس نے تلو تاجپوریا کو علاج کے لیے دین دیال اپادھیائے اسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی کہ تاجپوریا مر چکا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button