تلنگانہ

ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم سے تلنگانہ کانگریس میں جوش و خروش

حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں مہم کے جائزہ اجلاس سے کانگریس لیڈران کا خطاب

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے نکالی گئی بھارت جوڑو مہم سے متاثر ہوکر تلنگانہ میں بھی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ اس مہم کے دوران کانگریس لیڈران اور عوام کا اچھا خاصا ردوعمل سامنے آرہا ہے۔ شہر حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں کانگریس قائدین و کارکنان میں جوش اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے امیر پیٹ ڈیویژن میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کانگریس لیڈران نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے انچارچ کوٹم ریڈی ونئے ریڈی نے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ تلنگانہ کانگریس اقلیتی شعبہ کے چئرمین شیخ عبدالله سہل، ریاستی کانگریس لیڈران ایم آدیتہ ریڈی، انیل کمار یادو اور سابق کارپوریٹر ایوب خان نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں کانگریس لیڈران نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ہمت اور مزید جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا کہ ملک میں نفرت کے خاتمے اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم زوروں کے ساتھ چلانا چاہے۔ مہم کے دوران عوام کے بیچ بی آر ایس اور پی جے پی کے عوام دشمن پالیسیوں کو اجاگر کرںں اور یقین دلائں کے کانگریس آپ کے ساتھ ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بی آر ایس نے ہر بار مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے جبکہ بی جے پی ملک میں دن بہ دن نفرت کے ماحول کو پروان چڑھانے میں مصروف ہے۔ ان پارٹیوں کو عوامی مسائل سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔ اب عوام کانگریس کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button