تلنگانہ

گورنر کوٹہ سے نامزد ایم ایل سی کی حلف برداری پر حکم التواء پیر تک برقرار

حیدرآباد _ ،9 فروری ( اردولیکس) ہائی کورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت نامزد دو ایم ایل سی پروفیسر کو دنڈ ارام اور صحافی عامر علی خان کی حلف برداری پر ہائی کورٹ کے حکم التواء کو پیر تک برقرار رکھا ہے چیف جسٹس جسٹس آلوک اراد ھے اور جسٹس جے انیل کمار پر مشتمل بنچ نے آج دوسرے دن بھی اس کیس کی سماعت کی اور آئندہ سماعت کو 12 فروری پیر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم التواء کو پیر تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ امکان ہے کہ پیر کو اس کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا

آلوک ارادھے اور جسٹس جے انیل کمار نے آج دن بھر گورنر کوٹہ کے ارکان کونسل کی نامزدگی کے متعلق بی آر ایس قائدین کے مقدمہ کی سماعت کے دوران گورنر کے اختیارات اور عدالت کے دائرہ کارو دیگر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ درخواست گزار کے وکلاء کے علاوہ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر وکلاء نے عدالت میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنے موقف کا دفاع کیا۔

 

کئی گھنٹوں کی سماعت کے بعد جسٹس آلوک ارادھے نے مقدمہ کی سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر کے نو نامزد ارکان کی حلف برداری پر جاری کئے گئے حکم التواء کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button