تلنگانہ

تلنگانہ میں سورج کا قہر، چیف منسٹر ریونت ریڈی الرٹ — لو سے بچاؤ کے لئے ہنگامی ہدایات جاری

حیدراباد – تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی گرمی اور شدید لو کے پیشِ نظر چیف منسٹر ریونت_ریڈی نے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی اور لو کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد چیف منسٹر نے خاص طور پر شمالی تلنگانہ کے اضلاع کے حکام کو ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 

چیف منسٹر نے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کلکٹرس کو مسلسل رہنمائی کریں اور حالات پر کڑی نظر رکھیں۔

 

انہوں نے ہدایت دی کہ او_آر_ایس پیاکٹس مناسب تعداد میں دستیاب رکھے جائیں، جبکہ پینے کے پانی اور برقی کی بلا تعطل فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹرس سے لے کر ضلعی اسپتالوں تک طبی عملہ چوکس رہے اور ہیٹ اسٹروک سے متاثر افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

 

شہری علاقوں میں پانی کے مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ حتی الامکان دوپہر کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button