جرائم و حادثات
حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی کار حادثہ کا شکار – امراج خان جاں بحق ؛ تین ساتھی زخمی

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے منگالہ منڈل کے بارکات گوڑم فلائی اوور کے قریب ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہو گئی۔حیدرآباد سے وجئے واڑہ جا رہی کار، فلائی اوور پر موجود برقی کھمبے سے ٹکرا گئی اور پلٹی کھا گئی۔
اس افسوسناک واقعے میں 27 سالہ نوجوان امراج خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ان کے ساتھ کار میں سوار عبداللہ، قیصر اور یاسین زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، فوری طور پر حادثہ کا شکار افراد کے مقام کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تاہم ان تمام کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔