تلنگانہ

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش۔ شہر کیلئے آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد: حیدرآباد و سکندر آباد کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ سکندرآباد، الوال، چِلکَل گوڑہ، باغ لنگم پلی، آر ٹی سی کراس روڈ، مشیرآباد اور چکڑپلی کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

ان مقامات کے علاوہ اور بھی کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی اور اب بھی آسمان ابر آلود ہے۔ بارش کی وجہہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اسی دوران محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button