تلنگانہ
تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں نایاب سانپ سے سنسنی
ورنگل ضلع کے خانہ پورم منڈل کے اشوک نگر گاؤں کے قریب ایک نایاب اور زہریلا بینڈیڈ کریٹ سانپ مقامی لوگوں کو نظر آیا۔ جس سے سنسنی پیدا ہوگئی گاؤں کے رہنے والے سری کانت، شراون، نوین اور پرکاش نے احتیاط کے ساتھ سانپ کو پکڑا، تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
بعد ازاں انہوں نے پاکال محکمہ جنگلات کے عملے کو اطلاع دی۔فارسٹ سیکشن افسر دھرم کے ساتھ جئے پرکاش، وجئے، راجو اور مہیش نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو پاکال جنگل میں اسے محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔
سانپ نظر آنے کے بعد مقامی لوگوں میں بھی محتاط رہنے کی تشویش پائی گئی۔حکام کے مطابق اس سانپ کے جسم پر سیاہ اور پیلے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں اور یہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔ اس کے زہر میں ایسے اثرات پائے جاتے ہیں جو اعصابی نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سانپ زیادہ تر رات کے وقت سرگرم رہتا ہے۔



