جنرل نیوز

طلباء معیاری تعلیم حاصل کریں والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں ضلع کلکٹر نظام آباد بھاوش مشرا نے طلباء کو تعلیمی تربیت فراہم کی 

طلباء معیاری تعلیم حاصل کریں والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں ضلع کلکٹر نظام آباد بھاوش مشرا نے طلباء کو تعلیمی تربیت فراہم کی

 

نظام آباد 12/ اگست(اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر بھاویش مشرا ایڑپلی منڈل ممیں کستوربا گاندھی اقلیتی گرلز اسکول اور تلنگانہ ریزیڈنشیل اسکول/جونیئر کالج کا معائنہ کیا انہوں نے ا سکولوں کے گردونواح، کچن، اسٹور روم اور کلاس ،رومز کا دورہ کیا ضلع کلکٹر اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ تعلیمی ادارے کے ارد گرد گھاس سے بھرا ہوا ہے اور غیر صحت بخش ہے، کلکٹر نے کہا کہ اردگرد کو فوری طور پر صاف کیا جانا چاہئے اور بارش کا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسے تمام سہولیات سے آراستہ اسپورٹس گراؤنڈ بنایا جائے اس لئے کہ یہاں ایک کشادہ کھلی اراضی دستیاب ہے۔

 

انہوں نے مڈ ڈے میل کا معیار چیک کیا اور مینو کی تفصیلات دریافت کیں۔ انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے بتائے گئے مینو کے مطابق معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے اور سکولوں کے مرکزی دروازے پر مینو بورڈ آویزاں کیا جائے تاکہ ہر کوئی اسے دیکھ سکےضلع کلکٹر نے، کے جی بی وی میں لڑکیوں کی کم تعداد کا مشاہدہ کیا، کہا کہ وہ ریاستی سطح کے متعلقہ حکام سے دیگر طلباء کو داخلہ فراہم کرنے کے بارے میں ترغیب دیں ۔

 

علاوہ ازیں اسکول میں جاری باؤنڈری وال کی تعمیر کے کام کے معیار کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے مشاہدہ کیا کہ آر او واٹر پلانٹ ناقابل استعمال ہے، عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں موجود تمام کے جی بی وی میں آر او پلانٹس اور سولر ہیٹروں کی مرمت کرائیں تاکہ انہیں فعال بنایا جاسکے۔

 

انہوں نے رہائشی کالج کے احاطے میں دھان اور دیگر سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے،اس سلسلے میں منتظمین کو مبارکباد دی۔ ضلع کلکٹر کہا کہ لڑکیوں کی صحت کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔

 

بعد ازاں، انہوں نے دسویں جماعت کے کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء کو انگریزی کے اسباق کی تعلیم دی۔ کئی سوالات پوچھ کر ان کی تعلیمی تربیت کی صلاحیت کی جانچ کی

 

ضلع کلکٹر نے اپنے ہمراہ تحائف پیش طلباء میں تقسم کئے۔ انہوں نے طلباء کو اچھی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ مقامی تحصیلدار دتاتری، ایم ای او گلپا، کے جی بی وی اسپیشل آفیسر دیپیکا، رہائشی اسکول کی اسسٹنٹ پرنسپل سریکھا و دیگر موجود تھے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button