تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا ہے کہ ریاست میں اگلے تین دنوں تک گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو اضلاع نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، نلگنڈہ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد ، سنگاریڈی، کریم نگر، میدک، میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ ان اضلاع میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور کئی مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
ریاست کے باقی اضلاع میں ہلکی بارش ہوگی۔کل ہفتہ کو جگتیال، راجنا سرسلہ، جے شنکر بھوپال پلی، ملگو، بھدرادری کتہگوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ورنگل، جنگاوں ‘ یادادری بھونگیر، وقارآباد اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔