نیشنل

کورونا کے کیسس میں اضافہ، تلنگانہ سمیت 6 ریاستوں کو مرکز نے جاری کیا الرٹ

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق کل ملک میں کورونا وائرس کے کے 754 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔ ملک میں فعال کیسس کی تعداد 4623 تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 6 ریاستوں کو الرٹ جاری کیا ہے۔ کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت کی جانب سے انفیکشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو پانچ گنا حکمت عملی کے تحت ٹیسٹ، علاج، ٹریک، ، ٹیکہ اندازی پر عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ریاست مہاراشٹر کورونا انفیکشن کے کیسس میں سرفہرست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button