ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں اردومیڈیم لکچررس کے تقررات کیلئے ٹی یس میسا کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نرمل: تلنگانہ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ضلع نرمل کے ایک وفد ضلع کلکٹر نرمل کے ورون ریڈی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور ایک تحریری یاداشت پیش کی گئی۔

 

 

انصار احمد ساحل نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں حال ہی میں بی یس سی(بی زیڈ سی) بی یس سی ( ایم پی سی) اردو میڈیم سکشن کے آغاز کیلئے حکومت تلنگانہ سے منطوری مل چکی ہے۔داخلے بھی جاری ہیں لہذا مختلف مضامین کی تدریس کیلئےجلد از جلد گیسٹ لکچررس کے تقررات عمل میں لائے جائیں۔

 

 

تاکہ طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو جس پر ضلع کلکٹر نرمل نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مثبت اقدامات کریں گے۔واضح ہو کہ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ضلع نرمل(ٹی یس میسا) کی جناب اے اندراکرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات و قانون حکومت تلنگانہ

 

،محترمہ سبیتا اندرا ریڈی ریاستی وزیر تعلیم اور محترمہ واکاٹی کرونا سکریٹری محکمہ تعلیمات سے کامیاب نمائندگی کے نتیجے میں گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں بی یس سی ریاضی و سائنس سکشن اردومیڈیم کی کلاسس کے آغاز کیلئے منظوری حاصل ہوچکی ہے۔

 

 

انٹر میڈیٹ طلباء و طالبات آن لائن دوست ویب سائٹ میں اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔اس وفد میں اسوسئیشن کے ذمہ داران جناب سید اظہر حسین صدر، ایم اے خالق جنرل سکریٹری، انصاراحمد ساحل ورکنگ پریسیڈنٹ،شیخ نبی فینانس سکریٹری اور محمد عمران ایگزیکٹو ممبر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button